– چاند کے اختلاف میں امت کا اتحاد

سال رواں سن 1439ھ رمضان کے چاند سے متعلق کچھ لوگوں کو بڑا اشکال رہا ہے حتی کہ ایک ہی شہر میں اور ایک ہی جماعت کےافراد اس بارے میں مختلف رائے رکھتے دکھائی دے رہے ہیں، جہاں لوگوں کی اکثریت بلکہ بڑی اکثریت نے انتیس شعبان کی شام ہلال نو کے ظہور کو قبول کیا اور اسی کی بنیاد پر روزہ و تراویح کا اہتمام کیا ہے وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کی اور ماہ شعبان کے کامل ہونے کا اعتبار کیا ، بنا بریں ان لوگوں نے عام لوگوں سے ایک دن بعد میں روزہ رکھا اور تراویح شروع پڑھی ، جس کا اثر آخری عشرہ کی راتوں میں شب بیداری پر بھی پڑ رہا ہے اور خطرہ ہے کہ عید کے موقعہ پر بھی یہ اختلاف مزید وسعت اختیار کرلے گا ۔